Live Covid 2019

ہم وزیراعظم عمران خان کہنے کو تیار ہیں، بلاول بھٹو

پاکستان کو اکٹھے کام کرنے کی ضرورت ہوتی ہے تو ہمارا وزیراعظم وزیراعظم بننے کو تیار نہیں ہے

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) چیئرمین بلاول بھٹو نے وفاقی حکومت کو کورونا وائرس کے خلاف مل کر کام کرنے کی پیش کش کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم وزیراعظم عمران خان کہنے کو تیار ہیں، وہ ذمہ داری تو لیں۔

قومی اسمبلی میں خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ جس طرح کی سیاست اور حکومت آپ کرتے ہیں اور وہ کورونا کے وبا کے موقع پر چھوڑنی ہے۔ ہم اپ کے ساتھ مل کرنے اورجگہ جگہ جانے کو تیار ہیں، ہم یہ کہتے کو تیار ہیں کہ یہ ہمارا وزیراعظم عمران خان ہے کیونکہ ہم کر ایک طاقت بن سکتے ہیں۔۔

ان کا کہنا تھا کہ جب پاکستان کو مل کر، اکٹھے کام کرنے کی ضرورت ہوتی ہے، چاہے معاشی معاملات ہوں، کشمیر کا مسئلہ ہو یا اب کورونا کا مسئلہ ہے، ہمارا وزیراعظم وزیراعظم بننے کو تیار نہیں ہے اور وہ خوش ہیں کہ میں پی ٹی آئی کا وزیراعظم ہوں لیکن اس طرح نہ وفاق چلتا ہے ، نہ ریاست اور نہ حکومت چل سکتی ہے۔

بلاول نے کہا کہ میرے پاس بات کرنے کے لیے بہت موضوعات لیکن وبا کے بعد اس پر بات کریں گے، اس وقت مجھے آپ سے لڑنا نہیں ہے، اس وقت آپ کے خلاف کوئی الیکشن نہیں لڑنا ہے۔

خبر کی مزید تفصیل یہاں پڑھیں۔