Live Covid 2019
وزیر اعظم اپنی ذمہ داری پوری نہیں کر رہے، بلاول بھٹو زرداری
جنگ کا وقت ہے تو ہمارے وزیر اعظم موجود نہیں ہیں، وزیراعظم کنفیوژ ہیں، چیئرمین پیپلز پارٹی
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ جنگ کا وقت ہے تو ہمارے وزیر اعظم موجود نہیں ہیں، وزیراعظم کنفیوژ ہیں اور جو ان کی ذمہ داریاں ہیں وہ پوری نہیں کر پارہے ہیں۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ جہاں ہم کام کرنے کی کوشش کرتے ہیں وہاں پی ٹی آئی حکومت کام کرنے نہیں دیتی، میں صرف سندھ کی بات نہیں کر رہا بلکہ پورے پاکستان کی بات کر رہا ہوں۔
پی ٹی آئی کو مخاطب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جس طرح کی سیاست اور حکومت آپ کرتے ہیں وہ کورونا کے وبا کے موقع پر چھوڑ دیں، ہم اپ کے ساتھ مل کر کام کرنے اور جگہ جگہ جانے کو تیار ہیں، ہم یہ کہنے کو بھی تیار ہیں کہ یہ ہمارا وزیراعظم عمران خان ہے کیونکہ ہم مل کر ایک طاقت بن سکتے ہیں۔
مکمل خبر یہاں پڑھیں۔