Live Covid 2019

ایران کے صوبہ خوزستان میں دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا

صوبہ خوزستان کے گورنر غلام رضا شریعتی نے کہاکہ صوبے میں لوگ سماجی فاصلے کے اصول پر عملدرآمد نہیں کر رہے تھے۔

ایران نے عوام کی جانب سے سماجی فاصلہ برقرار نہ رکھنے اور تیزی سے کیسز رپورٹ ہونے کے نتیجے میں جنوب مغربی صوبے خوزستان میں دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ کردیا ہے۔

صوبہ خوزستان کے گورنر غلام رضا شریعتی نے کہاکہ صوبے میں لوگ سماجی فاصلے کے اصول پر عملدرآمد نہیں کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کی اس غلطی کی وجہ سے صوبے میں وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں تین گنا اضافہ ہوا اور ہسپتال میں مریضوں کی تعداد 60فیصد بڑھ گئی۔

یاد رہے کہ مشرق وسطیٰ میں ایران وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں اب تک ایک لاکھ سے زائد افراد وائرس سے متاثرہ ہو چکے ہیں جبکہ 6ہزار 640 موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔