Live Covid 2019
ایران میں 24 گھنٹوں میں مزید 1500 سے زائد کیسز سامنے آئے
ایرانی وزیر صحت نے کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد بڑھنے پر تشویش...
ایرانی وزیر صحت نے کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد بڑھنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 529 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ خوزستان کے علاوہ تمام صوبوں میں کیسز کم ہورہے ہیں۔
ایران میں کل کیسز کی تعداد ایک لاکھ 6 ہزار 220 ہوچکی ہے جبکہ کل ہلاکتوں کی تعداد 6 ہزار 589 ہوگئی ہے۔