Live Covid 2019
گلگت بلتستان کے ضلع نگر میں کورونا کے تمام مریض صحتیاب ہوگئے
اللہ کے کرم سے اب نگر میں کورونا کا کوئی مریض نہیں ہے، ڈپٹی کمشنر نگر
ڈپٹی کمشنر نگر نے بیان میں کہا کہ 53 دنوں کی محنت کے بعد آج کورونا کے آخری مریض کو بھی کورونا کا ٹیسٹ منفی آنے پر رخصت کردیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اللہ کے کرم سے اب نگر میں کورونا کا کوئی مریض نہیں ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے ضلع کے عوام سے درخواست کی کہ وہ سماجی فاصلہ اپنائیں تاکہ کورونا کی وبا دوبارہ نہ آسکے۔