Live Covid 2019
اسلام آباد میں کورونا متاثرین کی تعداد 558 ہوگئی
گزشتہ 24 گھنٹوں میں وہاں 37 نئے کیسز رپورٹ کیے گئے۔
وفاقی داراالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دن بدن تیزی سے بڑھ رہی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں وہاں 37 نئے کیسز رپورٹ کیے گئے۔
سرکاری سطح پر قائم ویب سائٹ کے مطابق اسلام آباد میں کورونا متاثرین میں 37 نئے مریضوں کا اضافہ دیکھا گیا۔ جس کے بعد وہاں مجموعی طور پر کورونا متاثرین کی تعداد 521 سے بڑھ کر 558 تک پہنچ گئی۔