حیرت انگیز

ماں سے ناراض 5 سالہ بچہ لیمبر گینی خریدنے نکل پڑا

امریکا سے تعلق رکھنے والے ایک 5 سالہ بچے ایڈریان ہائی وے پر گاڑے چلاتے ہوئے پکڑا گیا۔

دنیا بھر میں بچے اپنی شرارتوں سے والدین کو پریشان کرتے ہیں لیکن کسی کے وہم و گمان میں بھی نہیں ہوگا کہ ایک 5 سالہ بچہ اپنی والدہ سے ناراض ہو نے کے بعد گاڑی چلا کر ہائی وے پر نکل جائے گا۔

ایسا ہی کچھ امریکا سے تعلق رکھنے والے ایک 5 سالہ بچے ایڈریان نے کیا جو ہائی وے پر گاڑے چلاتے ہوئے پکڑا گیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست یوٹاہ سے تعلق رکھنے والے 5 سالہ ایڈریان ماں سے ناراض ہونے کے بعد گھر کی گاڑی لےکر ہائی وے پر نکل گیا، پولیس کی جانب سے ہائی وے پر جب اس گاڑی کو روکا گیا تو وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ گاڑی یہ بچہ چلا رہا تھا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ پولیس نے 30 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہائی وے پر چلتی اس گاڑی کو دیکھا تو ٹکٹ شائع کیا، جب بچے سے اس حوالے سے پوچھا گیا تو اس نے بتایا کہ ماں نے اسے لیمبر گینی کار دلانے سے انکار کر دیا تھا، جس کے باعث اس نے فیصلہ کیا کہ وہ خود ہی کیلیفورنیا سے گاڑی خرید کر لے آئے گا۔

پولیس کے مطابق بچے کے پاس صرف 3 ڈالر تھے جبکہ بچہ گاڑی چلا کر گھر سے تقریباً 5 منٹ دور پہنچ گیا تھا اور خوش قسمتی سے کوئی حادثہ نہیں ہوا۔

یوٹاہ کی پولیس نے یہ سارہ معاملہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیا جبکہ اپنی ٹوئٹ میں ایک تصویر بھی لگائی۔

پولیس نے یہ بھی بتایا کہ پہلی بار میں دیکھ کر انہیں ایسا لگا جیسے کوئی معذور شخص اس گاڑی کو چلا رہا ہو۔

یوٹاہ پولیس کا کہنا تھا کہ اب یہ فیصلہ پراسیکیوٹر پر منحصر ہوگا کہ اس بچے کے والدین کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے یا نہیں۔

پولیس نے والدین کو نوٹس بھیجتے ہوئے ہدایت کردی کہ گاڑی کی چابیاں بچوں کی پہنچ سے دور رکھی جائیں۔

کورونا متاثرین کے لیے پاکستانی گلوکاروں کا آن لائن پروگرام

کورونا لاک ڈاؤن: میک ڈونلڈ میں نامعلوم افراد کی ملازمین پر فائرنگ

پاکستان میں پھنسے بیرونِ ملک پاکستانیوں کو واپس بھیجنا زیادہ ضروری کیوں؟