Live Covid 2019
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 500 سے زائد ہوگئی
گزشتہ 24 گھنٹوں میں 36 کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد متاثرین 485 سے بڑھ کر 521 تک پہنچ گئے ہیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور وہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 36 کیسز رپورٹ ہوئے۔
سرکاری اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ کے مطابق اسلام آباد میں کورونا وائرس کے ان نئے مریضوں کے بعد متاثرین 485 سے بڑھ کر 521 تک پہنچ گئے ہیں۔
یہاں یہ بھی مدنظر رہے کہ اسلام آباد میں کیسز میں اچانک اضافے کے بعد سیکٹر آئی-10 کے 2 رہائشی علاقوں اور ایک نجی ٹی وی چینل کے دفتر کو بھی سیل کردیا گیا تھا۔