Live Covid 2019

کیا واقعی ایرانی ایئرلائن نے مشرق وسطیٰ میں کورونا پھیلایا؟

تازہ تحقیقی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پابندی کے باوجود ایرانی ایئرلائن کمپنی نے اپنی سرورس جاری رکھی۔

معروف برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے اپنی تحقیقی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ مشرق وسطیٰ کے متعدد ممالک میں ایرانی فضائی کمپنی ماہان ایئر کے ذریعے سفر کرنے والے لوگوں نے ہی خطے میں کورونا پھیلایا۔

بی بی سی عربیہ کی تحقیقی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ چین، وسطی ایشیائی، مشرق وسطیٰ اور یورو ایشیائی ممالک کی جانب سے ایرانی ایئرلائن ماہان ایئر کی سروس پر پابندی عائد کیے جانے کے باوجود مذکورہ ایئر لائن نے درجنوں بار متعدد ممالک کی جانب سفر کیا۔

تفصیلات یہاں جانیں