Live Covid 2019

اسلام آباد میں مزید 21 لوگ کورونا کا شکار

وفاقی دارالحکومت میں کورونا متاثرین کی تعداد 485 ہوگئی ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کے مزید 21 نئے کیسز سامنے آگئے۔

سرکاری سطح پر اعداد و شمار بتانے کے لیے بنائی گئی ویب سائٹ کے مطابق اسلام آباد میں کورونا متاثرین کی تعداد 485 ہوگئی ہے۔

اس سے قبل گزشتہ روز تک اسلام آباد میں کیسز کی تعداد 464 تھی۔