Live Covid 2019
بلوچستان میں لاک ڈاؤن میں 15 روز کی توسیع کردی گئی
کورونا کے خلاف اب تک جو حل کارگر ثابت ہوا ہے وہ آئیسولیشن، سماجی فاصلہ اور لاک ڈاؤن ہے، لیاقت شاہوانی
بلوچستان حکومت نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث لاک میں 15 روز کی توسیع کردی۔
ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ میں کہا کہ 'صوبے میں کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے اور اب تک اس کے خلاف جو حل کارگر ثابت ہوا ہے وہ آئیسولیشن، سماجی فاصلہ اور لاک ڈاؤن ہے۔'
انہوں نے کہا کہ اس لیے بلوچستان حکومت نے صوبے میں لاک ڈاؤن میں 15 روز کی توسیع کرکے اسے 19 مئی تک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔