Live Covid 2019

کورونا وائرس: وفاق کے دہرے رویے کے سبب ملک میں انتشار پھیل رہا ہے، بلاول

اگر حکومتی پالیسی یہ ہے کہ صوبوں نے معاملات خود سنبھالنے ہیں تو وفاق اسلام آباد تک محدود ہو جائے گا،چیئرمین پیپلز پارٹی

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کورونا وائرس کے معاملے پر وفاقی حکومت کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وبا کی سنگین صورتحال میں وفاقی حکومت کے دہرے رویے کے باعث ملک میں انتشار پھیل رہا ہے اور متاثرین کی تعداد میں بڑے پیمانے پر اضافے کا خدشہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا کے بحران کے دوران اگر وفاقی حکومت کی یہ پالیسی رہی کہ سندھ اپنی مشکلات کو خود دیکھے اور بلوچستان اپنے معاملات خود سنبھالے تو پھر وفاق صرف اسلام آباد تک محدود ہوجائے گا۔

بلاول نے حکمران جماعت کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کنٹینر سے اتریں اور وزیراعظم بن کر کام کریں، البتہ اگر انہیں کام کرنے میں دلچسپی نہیں تو استعفیٰ دیں اور کسی اہل کو یہ کام سونپیں تاکہ ہم یکجا ہو کر اس وبا کا سامنا کرسکیں۔

تفصیلی خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں۔