پاکستان

اسٹیٹ بینک کا رواں سال عیدالفطر پر نئے کرنسی نوٹ جاری نہ کرنے کا اعلان

کورونا وائرس کے باعث عیدالفطر پر عوام، موجودہ اور سابق ملازمین کے لیے نئے کرنسی نوٹ جاری نہیں کیے جائیں گے، مرکزی بینک
| Welcome

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ رواں سال عیدالفطر کے موقع پر نئے کرنسی نوٹ جاری نہیں کیے جائیں گے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کورونا وائرس کے باعث عیدالفطر پر عوام، موجودہ اور سابق ملازمین کے لیے نئے کرنسی نوٹ جاری نہیں کیے جائیں گے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تمام چیف منیجرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متعلقہ عہدیداروں تک یہ احکامات پہنچائیں اور عمل کروائیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس: بینک جراثیم سے پاک، قرنطینہ کی گئی نقد رقم فراہم کریں گے

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی مرکزی بینک نے ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال کے باعث متعدد اقدامات اٹھائے ہیں۔

مارچ کے آخر میں اسٹیٹ بینک نے تمام بینکوں کو ہدایت کی تھی کہ وہ ہسپتالوں اور کلینکس سے وصول کی جانے والی تمام کرنسی کو صاف، جراثیم سے پاک (ڈس انفیکٹڈ)، سیل اور قرنطینہ کریں اور اسے سرکلولیشن سے روکیں۔

اس کے علاوہ وبا کے باعث ملکی معیشت کی بگڑتی صورتحال کو سہارا دینے کے لیے بھی مرکزی بینک نے شرح سود میں 4.25 فیصد کی خاطر خواہ کمی کے علاوہ کاروباری طبقے کے لیے متعدد مراعات و اسکیموں کا اعلان کیا تھا۔

مالیاتی صنعت کو سہولت دینے اور اس کے ذریعے انفرادی، کاروباری اور غیر ملکی تجارت میں کسی حد تک سہولت کو پیدا کرنے کے لیے اسٹیٹ بینک نے متعدد پالیسی اور ریگولیٹری اقدامات کیے۔

مزید پڑھیں: کورونا بحران سے نمٹنے کیلئے اسٹیٹ بینک کی پیش کردہ سہولتیں جانتے ہیں؟

مرکزی بینک کی جانب سے بحرانی صورتحال میں ملکی معیشت کو سہارا دینے کے لیے، انفرادی اور کاروبار ی قرض کے لیے ریلیف پیکج، قرض کی ادائیگی میں سہولت، ایس ایم ایز کو قرض دینے کی حد میں اضافہ، غیر ملکی تجارت میں رعایت، طبّی سامان کی بیرون ملک سے خریداری کے لیے خصوصی رعایت اور سماجی فاصلے کو ممکن بنانے کے لیے ڈیجیٹل اور انٹرنیٹ بینکاری کے فروغ جیسے اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

فحاشی پھیلانے کے الزام میں کوڑوں کی سزا سے بچنے کیلئے ایرانی جوڑا فرار

پاکستان نے گلگت بلتستان کے حوالے سے بے بنیاد بھارتی دعوے مسترد کردیے

ہولی وڈ فلم ’چائلڈز پلے 2‘ کے ہدایتکار نے خودکشی کرلی