Live Covid 2019

سپریم کورٹ کا پشاور میں تمام کلینک ایس او پیز کے مطابق کھولنے کا حکم

ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخواہ نے بتایا کہ صوبے میں تقریباً تمام علاقے کھول دیے گئے ہیں۔

سپریم کورٹ نے پشاور میں تمام کلینک کو اسٹینڈرڈ پروسیجر آپریشن(ایس او پیز) کے مطابق کھولنے کا حکم دے دیا۔

کورونا از خود نوٹس کی سماعت کے دوران جسٹس سجاد علی شاہ نے استفسار کیا کہ کیا خیبرپختونخوا میں کلینک کھل گئے؟ جس پر ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخواہ نے بتایا کہ صوبے میں تقریباً تمام علاقے کھول دیے گئے ہیں۔

اپنے ریمارکس میں جسٹس سجاد علی شاہ نے مزید کہا کہ ڈاکٹر ہوٹلوں میں جاکر مریضوں کا معائنہ کررہے ہیں، جو کلینک ایس او پی پر عمل نہیں کریں گے وہ نہیں کھلیں گے۔

تفصیلی خبر یہاں پڑھیں