Live Covid 2019
جامع پالیسی بنا کر تمام فیکٹریوں کو کام کی اجازت ملنی چاہیے، چیف جسٹس
سندھ حکومت کہتی ہے 150 فیکٹریوں کو کام کی اجازت دیں گے، سمجھ نہیں آتی ایک درخواست پر کیا اجازت دی جائے گی، عدالت
چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی لارجر بینچ نے کورونا وائرس از خود نوٹس پر سماعت کی۔
سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ سندھ حکومت کہتی ہے 150 فیکٹریوں کو کام کی اجازت دیں گے، سمجھ نہیں آتی ایک درخواست پر کیا اجازت دی جائے گی۔
ریمارکس میں چیف جسٹس گلزار احمد نے مزید کہا کہ جامع پالیسی بنا کر تمام فیکٹریوں کو کام کی اجازت ملنی چاہیے، لاکھوں دکانیں ہیں ہر کوئی کام کے لیے الگ الگ درخواست کیسے دے گا؟
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اجازت دینے والوں سے پولیس والے تک سب کو ہی کچھ دینا پڑتا ہے، ایک دکان کھلوانے والے کو نہ جانے کتنے پیسے دینے پڑتے ہوں گے۔
تفصیلی خبر یہاں پڑھیں