Live Covid 2019
اسلام آباد کے سیکٹر آئی ٹین میں 50 کیسز رپورٹ
انتظامیہ نے 10 اسٹریٹس کو سیل کردیا
اسلام آباد کی انتظامیہ نے سیکٹر آئی 10 میں کورونا وائرس کے مزید کیسز سامنے آنے کے بعد دو سب سیکٹرز کی 10 گلیوں کو سیل کردیا۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق سیکٹر آئی 10 ون اور آئی 10 فور میں کیسز کی تعداد اب 50 تک پہنچگئی ہے۔
انتظامیہ نے گزشتہ ہفتے دونوں سب سیکٹرز کو مکمل طور پر سیل کردیا تھا تاہم شہریوں کو درپیش مشکلات کے پیش نظر بندشوں کو ہٹا دیا تھا۔
گزشتہ روز نئے 9 کیسز رپورٹ ہونے کے بعد مزید 7 گلیوں کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔