Live Covid 2019

اسلام آباد میں مزید 22 کیسز کی تصدیق

اسلام آباد میں کورونا وبا کے مریضوں کی تعداد 393 سے بڑھ کر415 ہوگئی ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کے مزید 22 کیسز کی تصدیق کردی گئی۔

سرکاری سطح پر اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ کے مطابق اسلام آباد میں کورونا وبا کے مریضوں کی تعداد 393 سے بڑھ کر415 ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت میں کیسز میں اضافے کا سلسلہ مسلسل جاری ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلعی انتظامیہ نے سیکٹر آئی-10 کے 2 رہائشی علاقوں کو سیل کردیا تھا۔

تفصیلی خبر یہاں پڑھیں