Live Covid 2019
ایران میں کیسز میں کمی کے بعد متعدد مساجد کھولنے کا فیصلہ
چوبیس گھنٹے میں ملک میں کورونا سے 47 اموات ہوئیں جو گزشتہ 55 روز میں سب سے کم ہیں، کیانوش جہانپور
ایران میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں میں کمی کے بعد صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ ملک کے بڑے حصے میں پیر سے مساجد کھول دی جائیں گی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی 'اے ایف پی' کے مطابق ایران کی وزارت صحت کے ترجمان کیانوش جہانپور نے کہا کہ چوبیس گھنٹے میں ملک میں کورونا سے 47 اموات ہوئیں جو گزشتہ 55 روز میں سب سے کم ہیں۔
ان کا یہ بیان ایرانی صدر حسن روحانی اس خطاب کے بعد آیا جس میں انہوں نے کہا کہ 132 کاؤنٹیز، یعنی ملک کے ایک تہائی انتظامی ڈویژنز میں پیر سے مساجد کھل جائیں گی۔
مکمل خبر یہاں پڑھیں۔