Live Covid 2019

ایران میں کل سے کم خطرے والے علاقوں میں مساجد کھولنے کا اعلان

ملک کے علاقوں کو کیسز اور اموات کی بنیاد پر سفید، پیلے اور سرخ میں تقسیم کیا گیا ہے۔

ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ کل سے 132 علاقوں میں مساجد کھولی جائیں گی جنہیں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل کمی ک

پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزارت صحت نے بتایا کہ ملک کے علاقوں کو کیسز اور اموات کی بنیاد پر سفید، پیلے اور سرخ میں تقسیم کیا گیا ہے۔

صدر روحانی نے نیشنل ہیڈکوارٹرز فار مینیجنگ اینڈ فائٹنگ کورونا وائرس کے اجلاس کو بتایا کہ کل (بروز پیر) سے 132 ٹاؤنز میں مساجد دوبارہ کھلیں گی جنہیں کم خطرے کی بنیاد پر سفید قرار دیا گیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان علاقوں اور مساجد میں نماز جمعہ کی اجازت دی جائے گی جہاں صحت کے پروٹوکولز کی اجازت ہے۔