Live Covid 2019

اسلام آباد میں مزید 28 افراد وائرس کا شکار

وفاقی دارالحکومت میں مجموعی کیسز کی تعداد 365 سے بڑھ کر 393 تک پہنچ گئے۔

ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں میں اضافہ ہورہا ہے اور آج بھی مزید نئے کیسز سامنے آگئے ہیں۔

صبح سویرے آنے والے اعداد و شمار میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مزید 28 کیسز کی تصدیق کی گئی۔

سرکاری سطح پر کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ کے مطابق اسلام آباد میں مجموعی کیسز کی تعداد 365 سے بڑھ کر 393 تک پہنچ گئے۔