Live Covid 2019

راولپنڈی: کورونا وائرس سے متاثرہ خاتون ڈاکٹر جاں بحق

اکٹر رابعہ کو ہولی فیملی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں وینٹیلیٹر پر رکھا گیا تھا۔

راولپنڈی میں کورونا وائرس کا شکار حال ہی میں میڈیکل کی تعلیم مکمل کرنے والی 26 سالہ ڈاکٹر رابعہ طیب جان کی بازی ہار گئیں۔

ڈاکٹر رابعہ نے بہاولپور قائداعظم میڈیکل کالج سے ایم بی بی ایس مکمل کیا تھا اور یکم مئی سے انھوں نے وکٹوریہ اسپتال میں ہاؤس جاب شروع کرنی تھی۔

رابعہ طیب کو 20 اپریل کو نزلہ کھانسی کی شکایت ہوئی تو ڈاکٹرز نے معمولی بخار قرار دیدیا تاہم 4 دن کے بعد طبعیت زیادہ خراب ہونے پر ڈاکٹر رابعہ کو ہولی فیملی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں وینٹیلیٹر پر رکھا گیا تھا۔

جس کے بعد 30 اپریل کو ان کا انتقال ہوگیا ہولی فیملی اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر شہزاد نے کرونا وائرس کے باعث خاتون ڈاکٹر کی موت کی تصدیق کی، متوفیہ کی تدفین مقامی قبرستان میں کردی گئی۔