Live Covid 2019
پشاور میں مزید 3 صحافیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق
کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد صحافیوں نے خود کو اپنے گھروں میں آئسولیٹ کرلیا ہے۔
پشاور میں مزید 3 صحافیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد میڈیا سے وابستہ متاثرہ افراد کی تعداد 6 ہوگئی۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد صحافیوں نے خود کو اپنے گھروں میں آئسولیٹ کرلیا ہے اور احتیاطی تدابیر پر عمل کررہے ہیں۔
متاثر ہونے والے تینوں افراد اپنے متعلقہ اداروں کے لیے کورونا وائرس کی کوریج کررہے تھے، ان میں سے 2 افراد ٹی وی چینل کے کیمرا مین جبکہ ایک اخبار کے رپورٹر ہیں۔