Live Covid 2019

اسلام آباد میں کورونا وائرس کے مزید 22 کیسز کی تصدیق

وفاقی دارالحکومت میں کورونا کے کیسز کی مجموعی تعداد 365 ہوگئی۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کے مزید 22 کیسز کی تصدیق کردی گئی۔

سرکاری سطح پر اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ کے مطابق اسلام آباد میں مریضوں کی تعداد 343 سے بڑھ کر 365 ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ وفاقی دارالحومت میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور اسی کو دیکھتے ہوئے ضلعی انتظامیہ نے سیکٹر آئی-10 کے دو رہائشی علاقوں کو سیل کردیا تھا۔