Live Covid 2019
وفاق کو لاک ڈاؤن پر صوبائی حکومتوں سے تعاون کرنا چاہیے، بلاول
بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیراعظم صاحب کنٹینر سے اتریں اور عوام کے کام کریں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے خلاف اقدامات کے لیے کوئی پیسہ نہیں ملا اور صوبے 90 فیصد کام اپنے زور پر کررہے ہیں۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 'وفاقی حکومت کو تمام صوبوں کی صحت کے نظام، لاک ڈاؤن میں نرمی یا ختم کرنے کے لیے مدد کرنی چاہیے'۔
لاک ڈاؤن کی پالیسی پر ان کا کہنا تھا کہ 'اگر مکمل لاک ڈاؤن بھی کریں تب بھی ہمارے ہسپتالوں پر زور آئے گا اور لاک ڈاؤن میں نرمی کرتے ہیں تو اس سے زیادہ دباؤ ہوگا اور اگر لاک ڈاؤن بالکل ختم کرتے ہیں تو بہت زیادہ دباؤ آئے گا'۔
ان کا کہنا تھا کہ اس وقت قیادت وزیراعظم نے کرنا ہے اور اگر وہ ایسا نہیں کرسکتے تو ہماری مخالفت تو نہ کریں۔
خبر کی مزید تفصیل یہاں پڑھیں۔