Live Covid 2019

سعودی عرب کا اسلام آباد کے رہائشیوں کیلئے 20 ہزار راشن بیگز کا عطیہ

سعودی عرب نے 'مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان کی مدد' کی ہے، وزیر مذہبی امور نورالحق قادری

پاکستان نے سعودی سفیر نے کورونا وائرس بحران کے دوران اسلام آباد کے رہائیشوں کے لیے 20 ہزار راشن بیگز تقسیم کرنے کا اعلان کردیا۔

وزیرمذہبی امور پیر نورالحق قادری نے اسلام آباد میں سعودی مکتب دعوہ کا دورہ کیا۔

اس موقع پر نورالحق قادری نے سعودی سفیر نواف سعید المالکی کے جذبے کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سعودی عرب نے 'مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان کی مدد' کی ہے۔