Live Covid 2019
اسلام آباد میں 30 نئے کیسز سامنے آگئے
24 گھنٹوں کے دوران 30 نئے کیسز آئے جس کے بعد وہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 343 تک پہنچ گئی۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی کورونا وائرس کے مزید 30 نئے کیسز کا اضافہ ہوا۔
سرکاری سطح پر اعداد و شمار فراہم کرنے والی ویب سائٹ کے مطابق اسلام آباد میں 24 گھنٹوں کے دوران 30 نئے کیسز آئے جس کے بعد وہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 343 تک پہنچ گئی۔
یہاں یہ مدنظر رہے کہ اسلام آباد میں کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور گزشتہ روز کیسز کی تصدیق کے بعد سیکٹر آئی-10 کے 2 رہائشی علاقوں کو سیل کردیا گیا تھا۔