Live Covid 2019
پشاور: کورونا وائرس کے مشتبہ مریض کی لاش کی واپسی کیلئے لواحقین کا ’حملہ‘
پشاور: خیبر میڈیکل ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے کورونا وائرس کے...
خیبر میڈیکل ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے کورونا وائرس کے مشتبہ مریض کی لاش لواحقین کے حوالے نہ کرنے پر رشتے داروں نے ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ پر حملہ کر دیا۔
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق لواحقین نے مشتبہ مریض کی لاش کو آئسولیشن وارڈ سے باہر نکال لیا۔
اس دوران پولیس بھی پہنچ گئی۔
ہسپتال انتظامیہ نے کورونا وائرس کے مشتبہ مریض کی لاش کو دوبارہ آئسولیشن وارڈ میں منتقل کردیا۔
اس حوالے سے مزید کہا گیا کہ جب تک کورونا وائرس ٹیسٹ کے نتائج نہیں آتے، مریض کی لاش لواحقین کے حوالے نہیں کرسکتے۔