Live Covid 2019
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کورونا وائرس کا شکار
میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد میں نے خود کو اپنے گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے، اسد قیصر
قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ 'میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد میں نے خود کو اپنے گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔'
انہوں نے پوری قوم سے احتیاط کرنے اور ان کی صحتیابی کی دعا کی درخواست کی۔