صحت

کورونا لاک ڈاؤن: افطاری کیلئے چکن سموسے گھر میں بنائیں

ہر کسی کو رمضان میں افطاری کے دوران بازار کے سموسے کھانا پسند ہوتا ہے، تاہم اس بار ایسے سموسے خود گھر پر تیار کریں۔

ویسے تو رمضان میں افطاری کے دوران بازار کے سموسے کھانا سب کو ہی بےحد پسند ہے، تاہم کورونا وائرس کے باعث لگے لاک ڈاؤن کی وجہ سے بازار کے سموسے گرما گرم لانا آسان نہیں۔

ایسے میں یا تو کوئی بغیر تلے ہوئے سموسے لاکر گھر میں تل کر افطاری میں پیش کررہا ہوگا، یا پھر کوئی گھر میں ہی سموسے بنانے کی کوشش کررہا ہوگا۔

لاک ڈاؤن کے دوران اس پریشان سے دوچار افراد کے لیے یہاں چکن سموسے بنانے کی نہایت آسان ترکیب بتائی جارہی ہے، اس پر عمل کرتے ہوئے بازار جیسے چکن سموسے گھر میں تیار کرلیں۔

چکن سموسوں کی نہایت آسان اور لذیذ ترکیب یہاں سیکھیں:

اجزاء:

طریقہ:

کڑاھی میں تیل، زیرا اور پیاز ڈال کر ہلکا سنہری ہونے تک فرائی کرلیں، اس کے بعد اس میں چکن، کالی مرچ پاؤڈر، گرم مصالحہ پاؤڈر، سرخ لال مرچ پاؤڈر، سویا ساس اور کیچپ شامل کرکے اچھی طرح مکس کریں۔

بعد میں اوپر سے ہری پیاز، ہرا دھنیا اور ہری مرچیں شامل کرکے اچھی طرح ملائیں اور چکن کے مصالحے کو ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں۔

میدے میں تھوڑا سا پانی شامل کرکے پیسٹ بنالیں، سموسے کی پٹییاں لیں اور اس کی پاکٹ بنا کر چکن کا مصالحہ شامل کریں، میدے کی مدد سے اس کے کنارے چپکا کر بند کردیں۔

کڑاھی میں تیل گرم کریں اور چکن سموسے فرائی کرکے افطاری پر گرم گرم پیش کریں۔

گھر پر یہ مزیدار پکوڑے بنائیں

کورونا لاک ڈاؤن: افطاری کے لیے مزیدار رول گھر میں تیار کریں

ملک میں مزید 1146کیسز سے کورونا متاثرین 16ہزار سے زائد، اموات 385 ہوگئیں