Live Covid 2019
وزیرخارجہ کی ایرانی ہم منصب سے گفتگو، کورونا سے ہوئے جانی نقصان پر اظہار افسوس
شاہ محمود قریشی کو جواد ظریف کا فون موصول ہوا، جس میں دونوں وزرائے خارجہ نے ایک دوسرے کو رمضان کی مبارک باد دی۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور ان کے ایرانی ہم منصب جواد ظریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا اور دونوں وزرائے خارجہ نے ایک دوسرے کو رمضان کی مبارک باد دی۔
اس حوالے سے جاری ایک اعلامیے کے مطابق شاہ محمود قریشی کو جواد ظریف کا فون موصول ہوا، اس دوران وزیرخارجہ نے ایران میں کووڈ 19 کے باعث قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔
ساتھ ہی انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایران اس عالمی وبا کے خلاف کامیابی حاصل کرلے گا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے خطے میں ٹڈی دل کے حالیہ حملے سے متعلق بھی بات چیت کی اور اس مسئلے کے حل کے لیے مشترکہ کوششوں پر عملدرآمد پر زور دیا۔