Live Covid 2019
ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال بے قابو نہیں، اسد عمر
اسد عمر نے کہا کہ آئندہ دنوں میں اموات کی تعداد بڑھے گی لیکن ہماری صورتحال دیگر ممالک کی طرح خراب نہیں۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا کہ ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال قابو سے باہر نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا رجحان یورپی ممالک سے مختلف ہے، ملک میں کیسز اور اموات میں بھی اضافہ ہوا لیکن ایسا نہیں ہوا کہ حالات بالکل قابو ہوگئے۔
اسد عمر نے کہا کہ ہمارے تجزیے کے مطابق آئندہ دنوں میں اموات کی تعداد بڑھے گی لیکن دوسرے ممالک کی سطح پر حالات خراب ہوتے دیکھائی نہیں دے رہے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ 9 مئی کے بعد لاک ڈاؤن میں نرمی کے فیصلے کا انحصار اس پر ہے کہ لوگ پابندیوں اور سماجی دوری کے اقدامات پر عمل کررہے ہیں یا نہیں۔
تفصیلی خبر یہاں پڑھیں