عرفان خان اور ٹرین کا غلط ڈبا
وہ ان اداکاروں کا نمائندہ تھا جو نہ تو سلمان کیطرح دبنگ تھے، نہ عامر کیطرح خوبرو مگر اپنےفنکا لوہا منوانےکے آرزومند تھے
’میری امّی ہمیشہ کہا کرتی تھیں، کبھی کبھی غلط ٹرین بھی صحیح جگہ پہنچا دیتی ہے۔‘
فلم ’دی لنچ باکس‘ میں نواز الدین صدیقی کا یہ سادہ سا ڈائیلاگ درحقیقت گہری معنویت کا حامل ہے۔ انسان کتنی ہی منصوبہ بندی کر لے، اتفاقات کے آگے بندھ نہیں باندھا جاسکتا اور کبھی کبھی یہی ہماری زندگی کا رخ متعین کرنے والی قوت بن جاتے ہیں۔
جیسے فلم ’دی لنچ باکس‘ میں ایک ٹفن غلطی سے عرفان خان کے پاس پہنچ جاتا ہے، اور یوں شروع ہوتی ہے کہ ایک ایسی دل موہ لینے والی کہانی، جسے بولی وڈ کی چند بہترین فلموں میں سے ایک قرار دیا جاسکتا ہے۔