ملٹی میڈیا

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے مقابلہ کرتا طبی عملہ

اب تک کورونا وائرس کی کوئی ویکسین تیار نہیں کی گئی اور سماجی فاصلے ہی کو وائرس سے بچاؤ کا واحد حل قرار دیا جارہا ہے۔

عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں اور لوگوں کے متاثر ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔

اب تک دنیا بھر میں کورونا وائرس سے 2 لاکھ 18 ہزار سے زائد افراد ہلاک اور 31 لاکھ 41 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

دنیا بھر میں جہاں کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن نافذ ہے وہیں اس وبا کے خلاف فرنٹ لائنز پر موجود ڈاکٹروں اور طبی عملے کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا جو ہر وقت اپنی زندگیوں کو خطرے میں ڈال کر مریضوں کا علاج رکھ رہے ہیں۔

عالمی وبا کے باعث طبی عملے کے لیے حفاظتی لباس، فیس ماسکس، وینٹی لیٹرز اور دیگر طبی آلات کی کمی دنیا بھر کے لیے ایک نیا مسئلہ بن گئی ہے۔

تاہم اب تک اس وبا کے خلاف کوئی ویکسین تیار نہیں کی گئی اور سماجی فاصلے کو ہی واحد حل قرار دیا جارہا ہے۔