Live Covid 2019
بلوچستان اور گلگت کے ہیلتھ ورکرز کیلئے پی پی ایز کی چوتھی کھیپ روانہ
این ڈی ایم اے نے بلوچستان اور گلگت کے ہیلتھ ورکرز کے لیے ذاتی تحفظ کا سامان روانہ کیا۔
پاکستان میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ جاری ہے اور اس سے لڑنے اور لوگوں کے علاج کے لیے ہیلتھ ورکرز صف اول کے سپاہی کا کردار ادا کررہے ہیں۔
انہی ہیلتھ ورکرز کے ذاتی تحفظ کے لیے نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی جانب سے مزید سامان روانہ کردیا گیا۔
ریڈیو پاکستان کے مطابق این ڈی ایم اے نے بلوچستان اور گلگت کے ہیلتھ ورکرز کے لیے ذاتی تحفظ کا سامان (پی پی ایز) کی چھوتی کھیپ روانہ کردی گئی۔