Live Covid 2019

اسلام آباد میں مزید 16 افراد وائرس سے متاثر

وفاقی دارالحکومت میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 245 سے بڑھ کر 261 تک پہنچ چکی ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مزید 16 افراد اس عالمی وبا کا شکار ہوگئے جبکہ ایک موت کی بھی تصدیق کردی گئی۔

سرکاری سطح پر فراہم کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا کہ اسلام آباد میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 245 سے بڑھ کر 261 تک پہنچ چکی ہے۔