Live Covid 2019
چھوٹا کاروبار امدادی پیکج کا اطلاق آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان پر بھی ہوگا، حماد اظہر
اس اسکیم کے ذریعے چھوٹی دکانیں، کمرشل کنیکشن کی مارکیٹیں اور چھوٹی صنعتیں مستفید ہوں گی، وزیر صنعت
وفاقی وزیر صنعت حماد اظہر نے کہا کہ چھوٹا کاروبار امدادی پیکج کا حجم 50 ارب ہے جو آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی لاگو ہے، اس پیکج سے کراچی کی صنعتیں بھی مستفید ہوسکیں گی۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد ہے کہ ان بندشوں کی وجہ سے چھوٹے کاروباروں کی صلاحیت متاثر ہوئی ہے، اس اسکیم کے ذریعے چھوٹی دکانیں، کمرشل کنیکشن کی مارکیٹیں اور چھوٹی صنعتیں مستفید ہوں گی۔
مکمل خبر یہاں پڑھیں