پاکستان

بچت اسکیموں پر شرح منافع میں کمی کردی گئی

رقم جمع کروانے اور سرمایہ کاری کرنے پر نئی قیمتوں کا اطلاق 24 اپریل سے ہوگا، نوٹیفکیشن

اسلام آباد: حکومت نے سینٹرل ڈائریکٹریٹ آف نیشنل سیونگز (سی ڈی این ایس) کی تمام بچت اسکیموں اور اکاؤنٹس پر شرح منافع کم کردی۔

چنانچہ اب رقم جمع کروانے اور سرمایہ کاری کرنے پر نئی قیمتوں کا اطلاق 24 اپریل سے ہوگا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ سلسلہ وار نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹس پر شرح منافع 2 فیصد کمی کے ساتھ 10.54 فیصد کے بجائے 8.54 فیصد ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: قومی بچت اسکیم کی شرح منافع میں اضافہ

اسی طرح بہبود سیونگز سرٹیفکیٹس اور پینشنرز بینیفٹ اکاؤنٹ پر ریٹ آف ریٹرن 1.96 فیصد پوائنٹس کمی کے بعد 12.28 فیصد سے کم ہوکر 10.32 فیصد ہوگئی۔

اسی طرح ریگولر انکم سرٹیفکیٹس پر ریٹ آف ریٹرنز 2.28 فیصد پوائنٹس کمی کے ساتھ 10.52 فیصد سے 8.28 فیصد ہوگیا۔

علاوہ ازیں اسپیشل سیونگز سرٹیفکیٹس پر ریٹرز 3.03 فیصد پوائنٹس کی کمی کے بعد 11.13 فیصد سے 8.10 فیصد ہوگیا۔

مزید یہ کہ سیونگز اکاؤنٹس سرٹیفکیٹ پر بھی ریٹ آف ریٹرن 1.6 فیصد کمی کے ساتھ 8.60 فیصد کے بجائے 7 فیصد ہوگیا۔

مزید پڑھیں:قومی بچت اسکیم کی شرح منافع میں اضافہ

ریٹ آف ریٹرنز پر نظرِ ثانی کر کے اس میں کمی اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے پالیسی ریٹ میں کمی کے ساتھ پاک انویسٹمنٹ بانڈز اور ٹریژری بلز پر طویل مدتی سرمایہ کاری کی گرتی ہوئی سیکنڈری مارکیٹ کی پیداوار کے سبب کی گئی۔


یہ خبر 25 اپریل 2020 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی۔

سعودی عرب میں 'کوڑوں' کی سزا ختم کرنے کا فیصلہ

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کووڈ 19 کیلئے تجویز کردہ ادویات نقصان دہ قرار

طالبان نے رمضان میں سیز فائر کا مطالبہ مسترد کردیا