Live Covid 2019

وزیراعلیٰ سندھ کی ہفتے میں 4 روز کاروبار کھولنے کی اجازت

اشیائے خورونوش کی دکانیں صبح 8 سے شام 5 بجے تک کھلی رہیں گی، پکے ہوئے کھانے کی ڈیلیوری 5 سے 10 بجے تک ہوگی،مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ہفتے میں 4 روز، پیر سے لے کر جمعرات تک صبح 9 سے دوپہر 3 بجے تک کاروبار کھولنے کی اجازت دے دی۔

رمضان المبارک میں کاروبار کھولنے کی ایس او پیز سے متعلق اجلاس کے صدارت کے دوران وزیراعلیٰ سندھ نے مذکورہ فٰیصلہ کیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اشیائے خورونوش کی دکانیں صبح 8 سے شام 5 بجے تک کھلی رہیں گی جبکہ پکے ہوئے کھانے کی ڈیلیوری شام 5 سے رات 10 بجے تک ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ سحری میں کوئی ہوم ڈیلیوری سروس نہیں ہوگی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ رمضان میں شام 5 بجے کے بعد لاک ڈاؤن ہوگا جبکہ احترام رمضان آرڈیننس بھی جاری رہے گا۔

مکمل خبر یہاں پڑھیں