کورونا وائرس کے سبب لاکھوں افراد بے گھر
وائرس کے سبب لاک ڈاؤن اور معاشی سرگرمیاں نہ ہونے سے لاکھوں افراد بے روزگار اور اپنے گھروں سے محروم ہو گئے ہیں۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں اور لوگوں کے متاثر ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔
اب تک دنیا بھر میں ایک لاکھ 86 ہزار افراد ہلاک اور 26 لاکھ 65 ہزار سے زائد میں وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔
وائرس کے سبب لاک ڈاؤن اور معاشی سرگرمیاں نہ ہونے سے دنیا بھر میں لاکھوں افراد بے روزگار اور اپنے گھروں سے محروم ہو گئے ہیں۔
وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک امریکا میں سب سے زیادہ افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور امریکا کے تمام بڑے شہروں میں بے گھر افراد نے سڑک کنارے رہنا شروع کردیا ہے۔