Live Covid 2019

21 کروڑ لوگوں کو بندوق کی نوک پر مساجد جانے سے نہیں روکا جاسکتا، اسد عمر

مساجد میں عبادات سے متعلق ڈاکٹرز کی بات میں بھی وزن ہے، وفاقی وزیر منصوبہ بندی

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و کورونا وائرس کے حوالے سے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ مساجد میں عبادات سے متعلق ڈاکٹرز کی بات میں بھی وزن ہے۔

نجی چینل 'جیو نیوز' کے پروگرام 'آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ' میں گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ 'مساجد کے حوالے سے علما کے ساتھ بات کرکے اتفاق رائے قائم کرنے کے لیے ہم نے ایک ڈاکٹر ہی سے یعنی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے درخواست کی تھی وہ علما سے بات کریں اور وہ لائحہ عمل سامنے لائے ہیں لیکن اگر طے شدہ نکات پر عمل نہ ہوا تو حکومت کے پاس مساجد میں عبادات روکنے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہوگا۔'

ان کا کہنا تھا کہ 'میں یہ نہیں کہہ رہا کہ ڈاکٹرز بلکل غلط بات کر رہے ہیں، ان کی بات میں بھی وزن ہے لیکن کیا 21 کروڑ لوگوں کو بندوق کی نوک پر مساجد جانے سے روکا جاسکتا ہے۔'

مکمل خبر یہاں پڑھیں۔