Live Covid 2019
سعودی عرب اور عراق میں رمضان کے پیش نظر کرفیو میں نرمی
سعودی عرب اور عراق نے رمضان کے پیش نظر کرفیو میں نسبتاً نرمی کا فیصلہ کیا ہy.
سعودی عرب اور عراق نے رمضان کے پیش نظر کرفیو میں نسبتاً نرمی کا فیصلہ کیا ہے تاکہ عوام ماہ مقدس کی مناسبت سے ضروری اشیا کی خریداری کر سکیں۔
سعودی عرب میں اس وقت 24گھنٹے کا کرفیو نافذ ہے اور لوگ صرف صحت کے مسائل اور سپر مارکیٹس تک صبح 6بجے سے دوپہر 3بجے تک جا سکتے ہیں۔
رمضان میں کرفیو میں نرمی کے بعد لوگ صبح 9بجے سے شام 5بجے تک خریداری کر سکیں گے۔
عراق نے بھی سعودی عرب کی طرح رمضان المبارک میں کرفیو میں نرمی کا فیصلہ کیا ہے۔
اب عراق میں 21اپریل سے 11مئی تک شام 7 بجے سے صبح 6بجے تک کرفیو لگا رہے گا البتہ جمعہ اور ہفتہ کو چھٹی کے پیش نظر ملک بھر میں لاک ڈاؤن ہو گا۔
تفصیلی خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں۔