کورونا وائرس کے خلاف اقدامات سے ایک اور بیماری سے شرح اموات میں بھی کمی
کورونا وائرس نے دنیا بھر میں معمولات زندگی کو روک دیا مگر اس کے نتیجے میں ایک عام بیماری کے کیسز میں نمایاں کمی آئی ہے۔
نئے نوول کورونا وائرس نے دنیا بھر میں معمولات زندگی کو روک دیا ہے مگر اس کے نتیجے میں ایک اور عام بیماری کے کیسز میں نمایاں کمی آئی ہے جس سے ہر سال لاکھوں افراد ہلاک ہوجاتے ہیں۔
جی ہاں انفلوائنزا کے نتیجے میں ہر سال دنیا بھر میں لاکھوں افراد کی ہلاکت ہوتی ہے مگر گزشتہ ماہ یورپ میں اس بیماری کا صفایا ہوگیا اور بظاہر ممالک میں لاک ڈائونز کے نتیجے میں اس کے پھیلنے کی شرح نہ ہونے کے برابر رہ گئی۔