Live Covid 2019
پاکستان اور ایران کورونا کے بعد تعاون کو فروغ کیلئے پرعزم
یہ بات ایرانی قونصل جنرل نے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان علیانی سےملاقات میں کہی۔
پاکستان میں موجود ایران کے قونصل جنرل نے پاکستان کے لیے تمام شعبوں بالخصوص سرحدی تجارت میں تعاون کی پیش کش کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے بعد دونوں ممالک کے مابین تعاون مزید مضبوط ہوگا۔
ایرانی خبررساں ادارے ارنا کی رپورٹ کے مطابق یہ بات ایرانی قونصل جنرل نے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان علیانی سےملاقات میں کہی۔
ایرانی قونصل جنرل کے عہدے کی 4 سالہ مدت ختم ہونے پر ہوئی ملاقات میں دونوں فریقین نے دونوں برادار ممالک پاکستان اور ایران بالخصوص صوبہ سیستان اور بلوچستان کے تعلقات اور تعاون پر بات چیت کی۔