Live Covid 2019
چین کے مسلمانوں کا ایران میں سیلاب متاثرین کیلئے خوراک کے 400 پیکجز کا عطیہ
شپمنٹ میں 2 ارب ریال کی اشیائے خوراک اور صحت شامل ہیں۔
جنوبی ایران میں ریگن ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ چین کے مسلمانوں کی جانب سے 400 خوراک اور صحت کے پیکجز ایران میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے عطیہ کیے گئے۔
ایرانی خبررساں ادارے ارنا کی رپورٹ کے مطابق بہزاد عارف نے کہا کہ شپمنٹ میں 2 ارب ریال کی اشیائے خوراک اور صحت شامل ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ریڈ کریسنٹ سوسائٹی حادثے کی ابتدا اسے متاثرہ افراد کے ساتھ کھڑی ہے اور گھریلو سامان کی اشیا مثلاً فریج، ایئر کنڈیشنرز اور کمبل لوگوں میں تقسیم کیے جاچکے ہیں۔