Live Covid 2019
عالمی وبا کے دوران ایران پر عائد امریکی پابندیاں ’ظالمانہ جرم‘ ہے، حسن روحانی
یورپی اقوام سے مطالبہ کیا کہ امریکا کی بین الاقوامی قواعد کی خلاف ورزی پر کھڑے ہوں۔
ایرانی صدر حسن روحانی نے کورونا وائرس کے باوجود ایران پر عائد امریکی پابندیوں کو ایک ’طالمانہ جرم‘ قرار دیا۔
پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حسن روحانی نے اٹلی کی وزیراعظم سے ٹیلی فونک گفتگو میں کہا کہ ایک ایسے وقت میں کہ جب پوری دنیا کو کورونا وائرس وبا نے اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے ایسے وقت میں امریکا کا ایرانی عوام پر دباؤ مزید غیر انسانی ہے۔
انہوں نے آئی ایم ایف کی جانب سے ایران کو قرض دینے پر امریکا کی مخالفت پریورپی اقوام سے مطالبہ کیا کہ امریکا کی بین الاقوامی قواعد کی خلاف ورزی پر کھڑے ہوں۔