Live Covid 2019
گلگت بلتستان میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 281 ہوگئی
گلگت بلتستان میں کورونا اموات کا تناسب 14۔1 فیصد جبکہ صحت یابی کا تناسب 76۔73 فیصد ہے۔
گلگت بلتستان میں آج (20 اپریل کو) مزید کیسز رپورٹ ہونے کے بعد کورونا وائرس کے کیسز کی مجموعی تعداد 281 ہوگئی۔
محکمہ صحت گلگت بلتستان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری یومیہ رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 281 ہیں جن میں سے اب تک 83 زیر علاج ہیں جبکہ 195 صحت یاب اور 3 مریض انتقال کرچکے ہیں۔
ٹوئٹ کے مطابق گلگت بلتستان میں کورونا اموات کا تناسب 14۔1 فیصد جبکہ صحت یابی کا تناسب 76۔73 فیصد ہے۔