Live Covid 2019
ڈاکٹر ظفر مرزا کی سوشل میڈیا پر چلنے والی عدلیہ مخالف مہم کی مذمت
میں چیف جسٹس پاکستان کا بہت زیادہ احترام کرتا ہوں جو اپنی قابلیت اور حب الوطنی کے حوالے سے جانے جاتے ہیں، معاون خصوصی
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے عدلیہ کے خلاف سوشل میڈیا پر چلنے والی مہم کی شدید مذمت کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیے گئے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ میں معزز چیف جسٹس اور سپریم کورٹ کے تمام ججز کے ساتھ کھڑا ہوں، میں عدالت عظمیٰ کی معاونت کروں گا اور عوام کی خدمت کرنے کی بھرپور کوشش کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ میں چیف جسٹس پاکستان کا بہت زیادہ احترام کرتا ہوں جو اپنی قابلیت اور حب الوطنی کے حوالے سے جانے جاتے ہیں اور میں سپریم کورٹ کے تمام ججز کا بھی احترام کرتا ہوں۔