Live Covid 2019

اسلام آباد انتظامیہ کو کورونا سے نمٹنے کیلئے 5کروڑ روپے جاری

وزیر اعظم کی جانب سے جاری امدادی رقم کو کورونا وائرس سے متاثرہ مقامی افراد پر خرچ کیا جائے گا۔

وزیر اعظم کی طرف سے اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کو کرونا سے نمٹنے کے لیے 5کروڑ روپے کی امدادی رقم جاری کردی گئی ہے۔

چیف کمشنر اسلام آباد عامر علی احمد نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے نام کا چیک محمد حمزہ شفقت کے حوالے کردیا۔

وزیر اعظم کی جانب سے جاری امدادی رقم کو کورونا وائرس سے متاثرہ مقامی افراد پر خرچ کیا جائے گا اور اس میں اسلام آباد میں قائم قرنطینہ سینٹروں میں ہونے والے بھی تمام تر اخراجات شامل ہوں گے۔