Live Covid 2019

ترکی میں کورونا وائرس کے کیسز ایران سے زیادہ ہوگئے

ترکی مشرق وسطیٰ میں کیسز کے اعتبار سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک بن گیا ہے۔

ترکی میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں تسلسل سے اضافہ ہورہا ہے اور اب ایران سے آگے نکلتے ہوئے مشرق وسطیٰ میں زیادہ متاثر ہونے والا ملک بن گیا۔

ترک وزیر صحٹ فہریتن کا کہنا تھا کہ مصدقہ کیسز کی تعداد بڑھ کر 82 ہزار 329 ہوچکی ہے جو ایران میں سامنے آنے والے کیسز سے زیادہ ہیں۔

خبرایجنسی رائٹرز کے مطابق ترکی میں گزشگہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 783 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد کیسز کے اعتبار سے چین کے بالکل قریب پہنچ گیا ہے جہاں کورونا وائرس سب سے پہلے رپورٹ ہوا تھا۔

ترک وزیر صحت کا کہنا تھا کہ مزید 121 ہلاکتیں ہوئی ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد بھی بڑھ کر ایک ہزار 890 ہوگئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد اب تک 10ہزار 453 ہے۔