Live Covid 2019

14 اپریل کو جو ہوا اس سے تکلیف پہنچی، اسد عمر

بعدازاں ان فیصلوں پر عملدرآمد کے لیے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریٹنگ سینٹر کا اجلاس ہوتا ہے

وزیر منصوبہ بندی اور فوکل پرس برائے کورونا اسد عمر نے کہاہے کہ اس سے قبل کسی ایمرجنسی پر اتنے مربوط فیصلے نہیں کیے گئے جس طرح اس وبا کے حوالے سے کیے جارہے ہیں اور یہ تمام فیصلے قومی رابطہ کمیٹی (این سی سی) میں کیے جاتے ہیں جس میں 4 جماعتوں سے تعلق رکھنے والے رہنما شامل ہیں اور 9 دفعہ اجلاس کی سربراہی وزیراعظم نے کہ اور اس میں اتفاقِ رائے سے فیصلے کیے جاتے ہیں۔

بعدازاں ان فیصلوں پر عملدرآمد کے لیے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریٹنگ سینٹر کا اجلاس ہوتا ہے اور میں بھی چاروں صوبوں کے نمائندے اس میں شامل ہوتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 14 اپریل کو جو ہوا اس سے مجھے تکلیف پہنچی اور وزیراعلیٰ سندھ کا نام لیے بغیر کہا کہ ایک وزیراعلیٰ نے اجلاس میں کہا کہ کسی فیصلے پر پہنچنے سے قبل انہیں کچھ معلومات کی ضرورت ہے جس پر وزیراعظم نے آئندہ روز اجلاس کرنے پر اتفاق کیا۔

چنانچہ اگلے روز نیشنل کمانڈ اینڈ آپریٹنگ سینٹر میں تفصیلی بات چیت کے بعد اتفاق رائے سے صبح فیصلہ ہوا اور دوپہر میں اجلاس ہوا تھا دیگر وزرائے اعلیٰ نے اس فیصلے کی توثیق کی تاہم اجلاس کے کچھ دیر بعد ایسی صورتحال سامنے آتی ہے کہ جیسے ہم نے ایسا فیصلہ کردیا جو سب کی مرضی سے کے خلاف تھا۔

مکمل خبر یہاں پڑھیں۔